ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کنداپور تعلقہ کے یڈموگے سے اغواءکردہ  معصوم بچے کی نعش نالے سے برآمد

کنداپور تعلقہ کے یڈموگے سے اغواءکردہ  معصوم بچے کی نعش نالے سے برآمد

Fri, 12 Jul 2019 18:41:20    S.O. News Service

کنداپور:12؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)اُڈپی ضلع ،کنداپور تعلقہ کے یڈموگے دیہات کے کومٹوبیرو میں 11جولائی کی صبح 30-04بجے کے قریب گھر سے لاپتہ ہونے  والے معصوم بچےکی نعش گھر کے قریب کوبجا نالےسے بر آمد ہوئی ہے۔

سنتوش نائک اور ریکھاجوڑے  کی ایک برس تین ماہ کی معصوم بچی سانویکا کے لاپتہ ہونے کو لے کر اُڈپی ضلع بھر میں چہ مئگوئیاں ہورہی تھیں۔ گھر سے اغواء کرنے اورنالےمیں پھینکے جانے کے متعلق بھی باتیں ہورہی تھیں۔ قریب کے شنکر نارائن پولس تھانے میں لاپتہ ہونے سے لے کر اب اغواء کے متعلق کیس درج ہواہے۔

عوامی سطح پر کئی ساری افواہیں گردش میں ہیں، اغواءکار ہی بچے کو نالےمیں پھینکا ہے یا اس کی اور کوئی وجہ ہونےکو لےکر پولس جانچ کررہی ہے۔ پولس افسران کے ساتھ جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کررہی ہے۔ ۔ پولس جانچ کے بعد ہی معصوم بچے کی موت کا راز افشاہونے کی بات کہی جارہی ہے۔


Share: